تجارت میں 19حصے منافع ہے

حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اﷲ عنہ جولائی1911ء میں سفرملتان سے واپسی پر لاہور میں حضرت میاں چراغ دین صاحب رضی اﷲ عنہ کی درخواست پر ان کی دکان ’’عزیز ہاؤس‘‘ میں تشریف لے گئے۔ اس موقع پر آپؓ نے فرمایا:
’’دکان چلانے کے واسطے ہمت استقلال،دیانت،ہوشیاری،عاقبت اندیشی اور امانت کی ضرورت ہے ۔‘‘نیز فرمایا:’’لکھا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ایک ہزار حرفہ سکھایا تھا۔یورپ میں بہت ترقی ہے مگر ہنوز ہزار تک نوبت نہیں پہنچی۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ تجارت میں 19 حصہ منافع ہے باقی ایک حصہ دیگر حرفوں میں ہے۔حدیث میں یہ بھی لکھا ہے کہ تجارت کے واسطے مغربی ممالک میں جاؤ۔‘‘

(تاریخ احمدیت جلد3صفحہ323)